تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:18

کترینہ کیف تھری ڈی اینیمیشن فلم میں ہیروئن کا کردار کریں گی

اے آر وائی - ممبئی : کترینہ کیف بالی وڈ فلم انڈسٹری کی پہلی تھری ڈی اینیمیشن فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ہدایتکار انیل گوئل نے بتایا کہ بھارت کی پہلی تھری ڈی اینیمیشن فلم ”کارکلرز“ میں کترینہ کیف ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔



فلم کی کہانی دہشت گردوں کے گروہ سے متعلق ہے جو ایک کیمپ پرحملہ کرتے ہیں جن کا مقابلہ کرنے کیلئے کترینہ اور اس کے ساتھی انکا پیچھا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر کترینہ کی آفیشل ہم شکل کی طرح کترینہ کیف پہلی اینیمیٹڈ فلم اوتارکے روپ میں نظر آئیں گی۔ انیل گوئل نے کہا کہ کترینہ کا نام لوگوں کو فلم کی جانب متوجہ کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.