تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:39

اکشے کمار کی فلم تھینک یو کل ریلیز کی جا رہی ہے

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اسٹارز اکشے کمار، سنیل شیٹی اور عرفان خان نے اپنی آنے والی فلم تھینک یو کے پریمئیر میں شرکت کی۔ فلم کا پریمئیر ممبئی میں منقعد کیا گیا۔



تھینک یو کو فلم کے ہیرو اکشے کمار کی بیوی ٹوئنکل کھنہ نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ ایک رومینٹک کامیڈی ہے۔ کہانی نویس انیس بزمی کا کہنا ہے کہ فلم سامعین کو ہنسا ہنسا کے پاگل کر دے گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں بابی دیول، سونم کپور اور سیلینا جیٹلی شامل ہیں۔ تھینک یو کو کل بھارت سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.