8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:22
اکشے کمار بھی آئی پی ایل ٹیم خریدیں گے
اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بعد اب اکشے کمار کو بھی ہوا ہے شوق آئی پی ایل ٹیم خریدنے کا۔یکے بعد دیگرے فلاپ فلمیں دینے کے بعد اکشے نے اب اپنی تمام امیدیں آج ریلیز ہونے فلم تھینک یو سے وابستہ کی ہوئی ہیں۔ اکشے کا کہنا ہے کہ اگر تھینک یو ہٹ ہو گئی تو وہ آئی پی ایل میں ٹیم خریدیں گے۔ مگر اطلاعات یہ ہیں کہ اکشے نے پچھلے سال آئی پی ایل ٹیم کے لیے بولی دی تھی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے تھے۔
اکشے آئی پی ایل میں دہلی ٹیم کے ایمبیسیڈر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کشے کی ایکشن ری پلے اور تیس مار خان باکس آفس پر ہٹ نہیں ہوسکی تھیں۔