8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:23
دیپیکا نے 4 کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرادی
اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈ حسینہ دیپیکا نے تقریب میں چند منٹ رقص کرنے کیلئے چار کروڑ روپے کی پیشکش کو ٹھکرادیا ۔ دیپیکا آجکل لندن میں اپنی نئی فلم۔۔۔ دیسی بوائیز ۔۔۔کی شوٹنگز میں مصروف ہیں۔ اس دوران لندن کے ایک امیر خاندان نے انہیں تقریب کے دوران چند منٹ رقص کرنے کیلئے چار کروڑ روپے کی پیشکش کی ۔ دیپیکا نے پہلے تو ان سے سوچنے کا وقت مانگا لیکن بعد میں انکار کردیا۔