8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:18
خطروں کے کھلاڑی نمبر4 میں کام نہیں کررہا، سلمان خان
اے آر وائی - نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ پروگرام خطروں کے کھلاڑی نمبر4 میں اکشے کی جگہ کام نہیں کررہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکشے کمار ہی اصل کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شو کا فارمیٹ اکشے ہی کو سوٹ کرتا ہے اور وہی خطروں کے کھلاڑی نمبر4 گیم شو میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔
اس سے قبل بتایا تھا گیا کہ خطروں کے کھلاڑی نمبر4 کیلئے اکشے نے پروگرام کا معاوضہ تین کروڑ روپے کردیا ہے جس کے بعد سلمان خان کا نام بطور میزبان سامنے آیا تھا مگر تمام معاملات بعد میں طے کئے اور اکشے نے ایک کروڑ 70 لاکھ پر اس پروگرام کی میزبانی کرنے کی حامی بھرلی۔