8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:56
عاطف اسلم فلم”بول“میں ڈاکٹر کا کردار ادا کریں گے
اے آر وائی - ممبئی : پاکستانی گلوکار عاطف اسلم فلم”بول“میں ڈاکٹر کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ عاطف اسلم کا شمار بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے اور ان کی مقبولیت پاکستان تک ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی ان کے گانے شوق سے سنے جاتے ہیں۔
عاطف اسلم حال میں اداکار و گلوکار علی ظفر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔ فلم میں وہ ڈاکٹر کا کردار ادا کررہے ہیں جسے میوزک سے بہت لگاؤ ہوتا ہے فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔