تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:10

رانی مکھرجی نے تعلیم عام کرنے کی مہم کا آغاز کردیا

اے آر وائی - ممبئی :بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے تعلیم عام کرنے اور پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کی مہم کا آغاز کردیا۔ ممبئی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رانی مکھرجی نے بتایا کہ انہوں نے عام آدمی کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی لانے کیلئے غیر سرکاری تنظیم سکھشا میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے تحت وہ لوگوں میں تعلیم عام کرنے اور پینے کا صاف پانی مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔



اداکارہ نے کہا کہ یہ ایک مقدس کام ہے اور اس کیلئے انتھک محنت کی ضرورت ہے جس کیلئے وہ خود کوموزوں سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں سو فیصد تعلیمی تناسب دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.