9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:56
ممبئی: رانی مکھر جی نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کی رانی نے اپنا راجا تلاش کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں ۔ رانی مکھر جی نے شادی کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔
رانی مکھر جی کا کہنا ہے کہ انہیں مسٹر رائٹ کا انتظار ہے اور جیسے ہی وہ ملا ، وہ فوراً شادی کرلیں گی۔ لیکن شادی کے لیے انکی واحد شرط ہیرے کی انگوٹھی ہے۔ رانی کا کہنا ہے کہ ہیرا ان کی کمزوری ہے۔ واضح رہے کہ رانی مکھرجی اور پروڈیوسر ادیتیہ چوپڑا کی شادی کی افواہیں گزشتہ دو تین سال سے چل رہی ہیں ۔