9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:38
ہالی ووڈ اینی میٹیڈ فلم ریو 15 اپریل کو ریلیز کی جائے گی
اے آر وائی - لاس اینجلس : اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، ہالی ووڈکی نئی اینیمیٹڈ فلم ریو پندرہ اپریل کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بننے گی۔
فلم کی کہانی ایسے پرندے کے گرد گھومتی ہے جسے اڑنا پسند نہیں اور وہ ایک پُرسکون زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ اور پھر ایک دن اسکی زندگی میں طوطی آتی ہے جو اُڑنے کی شوقین اور آزادی کی قائل ہوتی ہے۔ طوطی کے عشق میں گرفتار ہونے کے بعد ریو کے خیالات بدل جاتے ہیں اور وہ بھی اڑنے کی خواہش کرتا ہے۔