تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:7

ملائکہ کی بے چینی آئٹم گرل دوڑ میں شامل ہونے کے لیے بےقرار

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ شیراوت کیوں منی او ر شیلہ سے پیچھے رہیں۔ شالو یعنی کے ملائکہ شیراوت بھی آئٹم نمبرز کی دوڑ میں شامل ہیں۔



ملائکہ شیراوت پوری طرح سے تیار ہیں کترینہ کیف اور ملائکہ آروڑہ خان کو مات دینے کے لیے۔ اپنی آنے والی فلم کے لیے آئٹم نمبر ریکارڈ کراتے ہوئے ملائکہ شیروات نے پرفارم کیا منی بھی مانی اور شیلہ بھی مانی۔۔۔ شالو کی ہے دنیا دیوانی پر۔



تفصیلات کے مطابق ملائکہ کی فرمائش پر شیلہ اور منی کے پیٹرن کا گانا فلم میں ڈالا گیا ہے۔ اور جب فرح خان سے کوریوگرافی کے لیے کہا گیا تو انھوں نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ وہ صرف اپنے قریبی دوستوں کے لیے کوریوگرافی کے فرائض انجام دیتی ہیں۔جو بھی ہو، ملائکہ بےتاب ہیں بالی ووڈ کی نمبر ون آئٹم گرل کہلانے کے لیے۔ اب دیکھتے ہیں کہ وہ اس کوشش میں کہاں تک کامیاب ہوتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.