9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:19
مسٹربین فلم جونی انگلش کے سکیوئل میں نظر آئیں گے
اے آر وائی - لندن : مسٹربین جلد ہی فلم جونی انگلش کے سکیوئل میں نظر آئیں گے۔ برطانوی مزاحیہ کردار مسٹر بین جلد ہی فلم جونی انگلش کے سکیوئل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
برطانوی مزاحیہ فلم جونی انگلش 2003ء میں پیش کی گئی تھی۔ 8 سال بعد بنائے گئے فلم کے سکیوئل میں جونی انگلش ری بورن کا پہلا ٹریل ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک سیکرٹ ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس کی احمقانہ حرکتیں فلم بینوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیں گی۔ فلم رواں سال 7 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔