9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:11
کرینہ کپور چھمک چھلو پر فارم کریں گی
اے آر وائی - نئی دہلی: بالی وڈ میں منی کی بدنامی اور شیلا کی جوانی کے بعد اب چھمک چھلو کا دور شروع ہونے والا ہے۔ فلم راون کے آئٹم سانگ چھمک چھلو پر بھارتی ادا کارہ کرینہ کپور پرفارم کریں گی۔ وہ اس آئٹم سانگ کیلئے بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ چھک چھلو منی اور شیلا کی طرح فلم بینوں کے دل لوٹ لے گی۔
کرینہ نے دیپکا کے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا کہ آئٹم سانگ چھمک چھلو کیلئے پہلے انہیں منتخب کیا گیا تھا بعد میں یہ آئٹم سانگ کرینہ کپور کو مل گیا۔ کرینہ نے کہا ہے کہ جب فلم راون کی ہیروئن ہیں تو دیپکا کو آئٹم سانگ کیسے مل سکتا تھا۔