تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:9

سلمان خان کی دیوانی نے خلاء میں پینٹنگ بنا ڈالی

اے آر وائی - ممبئی : فلمی ہیروز سے کوئی کس حد تک پیار کرسکتا ہے اس کا اظہار بھارتی خلا باز انکیتہ جوشی نے کیا ،انھوں نےسلمان خان کی خلاء میں پینٹنگ بنا کر اپنی دیوانگی کا اظہار کیا۔



سلمان خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ خود پینٹنگز تیار کر کے اپنے دوستوں کو گفٹ کرتے ہیں ۔ مگر اس بار کچھ مختلف ہوا۔ سلمان خان سے بے انتہا محبت کرنے والی انکیتہ جوشی جو کہ پیشےکے اعتبار سے خلا باز ہیں، دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں جنہوں نے خلاء میں کسی کی پینٹنگ تیار کی۔ اور سلمان خان دنیا کی پہلی شخصیت بن گئے جنہیں خلاء میں پینٹ کیا گیا۔ سلمان کا پورٹریٹ ایسی جگہ پر بنایا گیا جہاں کششِ ثقل صفر تھی۔



انکیتہ کا کہنا ہے کہ سلمان کا پورٹریٹ بنانےکے لیے انھیں فلائٹ اور ٹریننگ پر پندرہ لاکھ روپے کا خرچ آیا۔ پورٹیٹ بنانے کے لیے انھوں نے اسپیشل آئل پینٹز کا استعمال کیا۔ مختلف رنگوں کی وجہ سے اسپیس کرافٹ کا انٹیریر بھی خراب ہو گیا جس کی وجہ سے انکیتہ کو ایک ہزار ڈالر کا فائن بھی دینا پڑا۔ انکیتہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام رقم انھوں نے اپنا گھر خریدنے لے لیے رکھی تھی۔ انکیتہ کا کہنا ہے کہ وہ سلمان کو اپنی بنائی ہوئی پینٹنگ گفٹ کرنا چاہتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.