تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:44

برازیل میں بچوں کا کارنامہ، کھلونوں کا بلندترین ٹاور بناڈالا

اے آر وائی - ساؤ پالو : برازیل میں بچوں نے انوکھا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے کھلونوں سے اپنی نوعیت کا سب سے بلند ٹاور بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔



برازیل کے شہر ساؤ پالو کے ایک پارک میں بنائے گئے ٹاور میں پچاس لاکھ کھلونے استعمال کئے گئے ، اس ٹاور کی بلندی ایک سو دو فٹ اور تین انچ ہے۔ ٹاور بنانے کے دوران بچوں کو بڑوں کے ساتھ ساتھ ایک کرین کی مدد بھی حاصل تھی جس سےاونچائی پر کھلونے جوڑنے کا کام لیا گیا۔ ٹاور کی تعمیر میں چھ ہزار افراد نے حصہ لیا جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.