11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:18
ایلزبتھ ٹیلر کے بیش قیمت زیورات کی نیلامی آئندہ ماہ ہو گی
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈکی آنجہانی اداکارہ ایلزتھ ٹیلر کے بیش قیمت زیورات آئندہ ماہ آن لائن نیلامی کے لئے پیش کئے جائیں گے، ٹیلر کو اپنے ہیروں اور قیمتی پتھروں بالخصوص رچرڈ برٹن کی جانب سے دیئے گئے زیوات سے عشق تھا.
ہیروں اور قیمتی پتھروں سے عشق کرنے والی ایلزبتھ ٹیلر نے مائی لو افیئر ودھ جیولری کے نام سے 2003 میں ایک کتاب بھی لکھی تھی جس میں انہوں نے زیورات سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا، ہالی ووڈ اداکارہ کے کلیکش میں دنیا کے مہنگے ترین پتھر بھی شامل ہیں جنہیں ان کے کپڑوں اور دیگر یادگار اشیاء کے ساتھ نیلام کیا جائے گا، ایلزبتھ ٹیلر کو اپنے زیورات بالخصوص رچرڈ برٹن کی جانب سے دیئے گئے تحفوں پر بڑا فخر تھا۔ گزشتہ ماہ انتقال کر جانے والی ایلزبتھ ٹیلر کی قیمتی اشیاء کی نیلامی کا معاہدہ آن لائن کمپنی کرسٹیز اور ایلزبتھ کی فیملی کے درمیان ہوگیا ہے۔