12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:6
ٹرانسفارمر کے تیسرے حصے کا ٹریلر جاری
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی وڈ کی فلم سیریز ٹرانسفارمر کے تیسرے حصے کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ سال 2007ء میں ریلیز کردہ فلم ٹرانسفارمر کے پہلے حصے کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ہدایتکار مائیکل دیو نے دوسرا حصہ تیار کیا جسے 2009ء میں ریلیز کیا گیا تاہم اسے عوام میں مقبولیت حاصل نہ ہو سکی جس کے تین سال بعد ہدایتکار مائیکل دیو نے اس سیریز کا تیسرا حصہ مکمل کرنے کے بعد لاس اینجلس میں اس کا ٹریلر جاری کر دیا۔
اس موقع پر مائیکل دیو نے بتایا کہ مذکورہ فلم کے تیسرے حصے کو یکم جولائی سے امریکہ بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔