تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:8

فلم ”سکریم فور“ کے پریمیئر کا انعقاد

اے آر وائی - لاس اینجلس: امریکہ میں ہالی وڈ کی فلم ”سکریم فور“ کا پریمیئر منعقد ہوا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں نئی ہارر فلم ”سکریم فور“ کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔ پریمیئر میں ہدایتکار ویس کریون، اداکارہ نیف کیمبل اور دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔



فنکاروں کی جھلک دیکھنے کیلئے شائقین کا رش لگ گیا۔ فلم سکریم کے چوتھے حصے کی کہانی سسپنس سے بھرپور ہے اور اس کی کہانی ایک ذہنی مریض کے گرد گھومتی ہے جو تشدد کی جانب مائل ہوتا ہے اور قتل جیسے اقدام سے بھی گریز نہیں کرتا۔ مذکورہ فلم 15 اپریل سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.