تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:11

بپاشا باسو نے ہالی ووڈ سٹار جوش ہارنٹ سے دوستی کر لی

اے آر وائی - نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے جان ابراہم کے ساتھ اختلافات کے بعد بالی ووڈ سٹار جوش ہارنٹ سے دوستی کر لی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی اداکارہ کے قریبی دوستوں نے بھی اس دوستی کا اعتراف کیا ہے۔



بپاشا باسو آج کل زیادہ تر ہالی ووڈ سٹار جوش ہارنٹ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ بپاشا اور جوش ہالی ووڈ کی نئی فلم میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اٹھارویں صدی میں انگریزوں کی مراٹھیوں کے ساتھ جنگ کے پس منظر میں بنائی جانے والی فلم میں بپاشا مراٹھی جنگجو خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.