تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:32

سلمان کو نظراندازکرنیکا 5 کروڑ جرمانہ

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے فلم وانٹیڈ اور دبنگ جیسی دو سپر ہٹ فلمیں دینے کے بعد فلم انڈسٹری کے ان پروڈیوسرز سے اپنا حساب برابر کرنا شروع کردیا ہے۔ جنہوں نے مسلسل پانچ سال تک انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کیا۔



سلمان خان کو نظر انداز کرنے والے پروڈیوسر ساجد نادیاد والا انکا پہلا شکار ہیں۔ جنہوں نے پانچ سال تک سلمان خان کے بجائے اپنی تما م بڑی بجٹ والی فلموں میں اکشے کمار کو کاسٹ کیا ۔ دبنگ کی کامیابی کے بعد اب ساجد نادیادوالا کو سلمان ایک سپر اسٹار کے روپ میں دوبارہ نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اور وہ اپنی فلم ''کک'' میں سلمان کو مرکزی کردار میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم سلمان خان نے ان پر واضح کردیا کہ وہ انہیں نظر انداز کرنے کی سزا دیتے ہوئے مقررہ معاوضے کے علاوہ اضافی پانچ کروڑ روپے وصول کرکے اس فلم میں کام کرنے پر آمادہ ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.