12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:9
لیڈی گاگاکے گانوں میں دیسی تڑکاڈھول اور بھنگڑا
اے آر وائی - لاس اینجلس: امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے گانوں میں اب لگے گا دیسی تڑکا۔۔ لیڈی گاگا کےگانوں میں شامل ہوگا اب ڈھول اور بھنگڑا۔ لیڈی گاگا نے اب تک اپنے منفرد اسٹائل اور گانوں سے یورپ میں توخوب دھوم مچائی لیکن اب وہ ایشیاء پر راج دھانی قائم کرنا چاہتی ہیں ۔ اس لئے اپنےگانوں میں مشرقی انداز شامل کرنے کے لئے ڈھول کو استعمال کررہی ہیں
صرف یہی نہیں بلکہ ان کے گانوں کی ویڈیو میں بھنگڑا بھی ہوگا۔ اس مقصد کے لئے لیڈی گاگا نے بالی ووڈ کے معروف موسیقار سلیم اور سلیمان کا سہارا لیا ہے تاکہ ان کے دیسی ری مکس میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ رہے۔