1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:3
پاپ سنگر ایکون کا بالی ووڈ سے اداکاری کا آغاز کرنے کا فیصلہ
اے آر وائی - لاس اینجلس: پاپ سنگر ایکون نے بالی ووڈ فلموں سے اداکاری کا آغاز کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ لونلی سنگر ایکون نے بھی آخر کار گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان مین بھی اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا فیصلہ کرلیا۔ لیکن ہالی ووڈ کے بجائے بالی ووڈ فلم میں ۔
ایکون نے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم راون کے لئے گانا گایا ہے جس کے بعد شاہ رخ خان نے اپنی فلم میں ان سے اداکاری کرنے کی فرمائش کی جسے ایکون نے قبول تو نہیں کیا لیکن یہ فیصلہ کیا کہ وہ کسی بھی بالی ووڈ فلم میں اپنی اداکاری کو آزمائیں گے۔ایکون نے سولہ اپریل کو اپنی سالگرہ میں شاہ رخ کو مدعو بھی کیا ہے۔