تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:6

اداکار اوم پوری فلم تین تھے بھائی کی پروموشن میں مصروف

اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈ کے منجھے ہوئے اداکار اوم پوری اور ڈائریکٹر راکیش اوم پرکاش مہرا نے چندی گڑھ میں اپنی کل ریلیز ہونے والی فلم تین تھے بھائی کی پروموشن تقریب میں شریک ہوئے۔



فلم تین بھائیوں کی کہانی پر مبنی ہے جو ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں۔ اوم پوری نے دعویٰ کیا کہ فلم میں بالی ووڈ کے بڑے اداکار تو نہیں مگر پھر بھی فلم سپر ہٹ ہو گی۔ اوم پوری کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں ایک بڑے بھائی کے رول میں نظر آئیں گے جو ایک کمربند کی دکان چلاتا ہے مگر اپنی بیوی سے ڈرتا ہے۔ اور یہی ڈر اور جنجھلاہٹ وہ اپنے چھوٹے بھائیوں پر نکالتا ہے۔ٹیلی وژن اداکارہ راگنی کھنہ تین تھے بھائی سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کر رہی ہیں۔ فلم تین تھے بھائی پندرہ اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.