1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7
رابرٹ پیٹنسن ہاتھیوں کے ساتھ عکس بندی کے بعد رو پڑے
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈ سٹار رابرٹ پیٹنسن ہاتھیوں کے ساتھ عکسبندی مکمل کروانے کے بعد سیٹ پر رو پڑے۔ ذرائع کے مطابق رابرٹ پیٹنسن جو ان دنوں فلم ”واٹر فار ایلیفینٹس“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، سیٹ پر ہاتھیوں کے ساتھ سین فلمبند کروانے کے بعد شدت جذبات سے رو پڑے کیونکہ انہیں اپنے معاون ہاتھی اداکار ٹائی سے بچھڑنے کا دکھ تھا۔ 24 سالہ پیٹنسن عکسبندی کے دوران ٹائی کے ساتھ بے حد مانوس ہو چکا تھا۔
اداکار کے مطابق پیشہ ور اداکاروں کے ساتھ عکسبندی کرانے کے مقابلے میں اداکار جانوروں اور بچوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ کم دباؤ محسوس کرتے ہیں کیونکہ مسابقت کی فضا موجود نہیں ہوتی۔