1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7
جینیفر لوپیز ہالی ووڈ کی انتہائی خوبصورت خاتون قرار
اے آر وائی - لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے مشہور عالم جریدے ”پیپلز میگزین“ نے اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز کو انتہائی خوبصورت خاتون قرار دے دیا۔ جریدے نے ہالی ووڈ کی خوبصورت ترین خواتین کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں جینیفر لوپیز جو ان دنوں امریکن آئیڈل کی جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، کو انتہائی خوبصورت خاتون قرار دیا ہے۔
فہرست میں جینیفر سب سے اوپر ہیں جبکہ اداکارہ ہیلے بیری، جینیفر گارنر اور بیانسے نوولز کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ہالی ووڈ کی انتہائی خوبصورت خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر 41 سالہ جینیفر لوپیز نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اسے اس بات پر فخر ہے کہ وہ 25 سال کی نہیں، ورنہ فہرست میں اس کا نام نہ ہوتا۔