1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:10
دیپکا پڈوکون زینت امان کی جانب سے تعریف پر مسرور
اے آر وائی - ممبئی : اداکارہ دیپکا پڈوکون زینت امان کی طرف سے تعریف پر بے حد مسرور ہے۔ ذرائع کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ زینت امان نے دیپکا پڈوکون کو لندن میں ٹیلی فون کرکے اس کو فلم ”دم مارو دم“ کی کامیابی کی مبارکباد دی اور فلم میں اس کی اداکاری کی بہت تعریف کی۔
زینت نے دیپکا سے کہا کہ وہ فلم میں بے حد پرکشش نظر آئی ہے۔ زینت نے دیپکا سے یہ بھی کہا کہ وہ اسے پسند کرتی ہے، اس بارے میں ناپسندیدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں اور اس کے نزدیک دیپکا نئی نسل کی ہیروئنوں میں سب سے بہتر ہے۔ زینت امان نے 1971ء میں بننے والی فلم ”ہرے راما ہرے کرشنا“ کے اوریجنل گانے دم مارو دم میں پرفارمنس سے دھوم مچائی تھی۔ اسی فلم کے نئے ورژن میں دیپکا نے کام کیا ہے۔ دیپکا ان دنوں لندن میں فلم ”دیسی بوائز“ کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔