1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:10
بلوچستان کے فنکار مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج پر مجبور
اے آر وائی - کوئٹہ : سرکاری ریڈیو پر بلوچستان کی مقامی زبانوں کو مناسب وقت دینے اور بقایاجات کی ادائیگی کیلئے فنکار کوئٹہ کی سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگئے۔ مسائل کے حل کیلئے بلوچستان آرٹسٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان کوئٹہ تبدیل کیا جائے اور ایف ایم ون او ون سے بلوچستان کی مقامی زبانوں کے پروگرام نشر کئے جائیں۔ مظاہرے میں ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے اناؤنسرز، کمپیئرز اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریڈیوپاکستان کے چینل نمبر دو سے نشریات بحال کی جائیں۔