1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:10
رنبیر کپور گونگے بہرے لڑکے کا کردار نبھائیں گے
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہدایتکار انوراگ باسو کی فلم ”برفی“ میں گونگے اور بہرے لڑکے کا کردار ادا کریں گے تاہم فلم کی کہانی افسردہ و اداس نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق رنبیر فلم ”برفی“ میں گونگے بہرے بنیں گے تاہم فلم کی کہانی ہنستی مسکراتی مزاح سے بھرپور ہوگی۔
اس فلم میں رنبیر کے ساتھ پریانکا چوپڑا ہیں جو فلم میں دماغی طور پر معذور لڑکی کا کردار نبھائیں گی۔ فلم میں دس سے بارہ گانے ہیں جن کو انوراگ نے نہایت خوبصورتی سے فلم میں فٹ کیا ہے۔