تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:10

بھارت میں صوفیانہ کلام پرمیوزک کنسرٹ کا انعقاد

اے آر وائی - ممبئی: بھارت میں صوفیانہ کلام پرمیوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق امرتسر میں صوفیانہ کلام کے فروغ کیلئے خصوصی کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی صوفی کلام کے گائک جاوید بشیرسمیت مقامی گلوکاروں نے خوبصورت کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا۔



میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید بشیر نے کہا کہ وہ 6 مرتبہ بھارت آچکے ہیں اور ہر مرتبہ انہیں زبردست پذیرائی اور بھرپور محبت ملی۔ اس موقع پر کنسرٹ کے منتظمین نے کہا کہ کنسرٹ کے انعقاد سے دونوں ممالک میں دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.