تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:10

پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں کے گیتوں پر مبنی البم ریلیز

اے آر وائی - ممبئی : پاکستان اور بھارت کے نامور گلوکاروں کے گیتوں پر مبنی میوزیکل البم ”سرحدیں“ ممبئی میں ریلیز کر دیا گیا۔ البم کی تقریب رونمائی میں مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر، اداکارہ ریکھا اور بالی ووڈ کی دیگر مشہور شخصیات نے شرکت کی۔



البم میں لتا منگیشکر، سونو نگم، ہری ہرن، اوشا منیشکر سمیت پاکستانی گلوکار مہدی حسن اور غلام علی کے گانے بھی شامل ہیں۔ البم میں سونو نگم کے صاحبزادے اور جونیئر آرٹسٹ نیوان نگم نے بھی گلوکاری کی ہے۔ لتا منگیشکر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور موسیقار اپنے کام کے باعث ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ موسیقی امن کا پیغام دیتی ہے اور البم کی ریلیز ایک ایسی ہی کوشش ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.