1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:11
شاہ رخ خان اورسلمان خان میں کشیدگی برقرار
اے آر وائی - ممبئی: بالی وڈ کے اداکاروں شاہ رخ خان اورسلمان خان میں کشیدگی برقرار ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گڑگاؤں میں واقع فلمستان سٹوڈیو میں سلمان خان اپنی نئی فلم بارڈی گارڈ جبکہ شاہ رخ بھی اپنی ایک فلم کے سیٹ پر مصروف تھے۔ سٹوڈیو میں موجود حاضرین کا خیال تھا کہ شاہ رخ خان فلم باڈی گارڈ کے پروڈیوسر اٹل اگنی ہوتری سے ملنے وہاں جائیں گے تاہم شاہ رخ خان سلمان خان کی وجہ سے اپنے دوست سے ملنے نہ گئے ۔
دوسری جانب سلمان خان نے اپنی دوست کترینہ کیف کو شاہ رخ کے ساتھ رومانوی کردار کرنے سے روک دیا تاہم کترینہ نے سلمان کی بات ماننے سے انکار کردیا ۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں کو دیکھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ دونوں خانوں میں کشیدگی کم ہونے کا کوئی امکان نہیں۔