1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:11
کینز فلم فیسٹیول کا آغاز11 مئی کو ہوگا
اے آر وائی - پیرس: 64 ویں کینز فلم فیسٹیول کا آغاز11 مئی کو کیا جائے گا۔ فرانس کے شہر کینز میں 64ویں فلم فیسٹیول کی تیاریوں کا آغازکردیا گیا ہے جس میں 33ممالک کی 49 فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی اور بہترین فلم کو کینزایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ فلم فیسٹیول 11 سے 22مئی تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر کے فلمسازوں اور معروف اداکاروں کو مدعو کیا جائے گا۔