تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:14

امریکی گلوکارایکون کوسالگرہ پرمداحوں کی جانب سےاحتجاج کاتحفہ

اے آر وائی - پونا: امریکی پاپ سنگر ایکون کی سالگرہ پر بھارت میں انہیں مداحوں کی جانب سے احتجاج کا تحفہ ملا مداحوں نے کانسرٹ نہ ہونے پر پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔



بھارت میں گلوکارایکون گئے تو بہت جوش کے ساتھ تھے لیکن معاملہ کچھ الٹا ہوگیا ہوا کچھ یوں کہ ایکون نے بھارتی شہر پونا میں اپنی سالگرہ کے دن کانسرٹ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی اجازت نہ ملنے پر آرگنائزرکو شو کینسل کرنا پڑا جس کے بعد شومیں شرکت کے لئے ملک بھر سے پونا آئے ہوئے سینکڑوں مداح مشتعل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی۔



گلوکار ایکون کو بھارت میں پہلی بار ہی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس سے وہ خاصے پریشان ہوگئے اور صرف کیک کاٹ ہی واپس چلے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.