1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15
سوناکشی اورسلمان، انٹرنیٹ پرسب سےزیادہ سرچ کی جانے والی جوڑی
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کی مست مست نینوں والی جوڑی بھارت بھر کو بھا گئی سلمان خان اور سوناکشی سنہا انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانےو الی جوڑی قرار پائے۔
سلمان خان تو پہلے ہی اپنی نظروں کے تیر سے لڑکیوں کے دلوں کو گھائل کرچکے تھے لیکن سلمان کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی دبنگ گائوں کی گوری اداکارہ سوناکشی سنہاکو بھی بھارت میں خوب پسند کیا جانےلگا ہے۔
یہ سوناکشی کی خوش قسمتی کہیئےکہ ان کی قسمت کاستارہ پہلی فلم میں ہی چمک اٹھااوروہ راتوں رات مشھورہوگئیں۔ ایک میگزین کی جانب سے کئے گئے سروے میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا کو انٹرنیٹ کی سب سے زیادہ سرچ کی جانےوالی شخصیت قرار دیا گیا ہے سلمان کے مقابلے میں اکشے کمار اور اجے دیوگن تھے جبکہ سوناکشی سنہا نے پریانکا چوپڑاور کترینہ کیف کو پیچھے چھوڑ دیا۔