1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18
سونم کپور کو بالآخر پسند کا لڑکا مل ہی گیا
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ ہیروئن سونم کپور کو بالآخر پسند کا لڑکا مل ہی گیا، جس سے انہوں دوستی کرلی ہے، سونم نے اپنے دیگر دوستوں کو بھی پونت ملہوترہ کے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
منجھے ہوئے بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی ہونہار بیٹی نے یقینا کچھ سوچ کر ہی پونت کو چنا ہے لیکن انکے قریبی دوست کہتے ہیں دونوں کے مزاج ایک دوسرے کےبالکل ہی الٹ ہیں۔پونت نےسونم کی بیماری کے دوران انتہائی مہارت کے ساتھ نا صرف ان کا بلکہ ان کے والد انیل کپور کا بھی دل جیت لیا۔
ابھی یہ کہنا تو قبل از وقت ہے کہ شادی کی شہنائیاں کب بجیں گی لیکن یہ طے ہے کہ انیل کپور اس بات پر خوش ہیں کہ پونت انکی بیٹی کا ایسا دوست ہے جو اس کا بہت ہی خیال رکھتا ہے اورسونم بھی اسے اپنا سمجھتی ہے۔