1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:23
تارے زمین پرکے ہیرو اب سپر ہیرو زوکومون کے روپ میں جلوہ گر
اے آر وائی - ممبئی : فلم تارے زمین پر میں اپنی شاندار اداکاری سے دل جیتنےوالے درشیل سفاری اب ہیرو سے سپر ہیرو بننے جارہے ہیں۔
درشیل سفاری آجکل نئی دہلی میں اپنی نئی فلم زوکو مون کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں ، اس فلم میں درشیل ایک یتیم بچے کا کردار ادا کر رہےہیں جس کے پاس سپر ہیروز کی صلاحیتیں ہیں ۔ زوکو مون سپرہیرو ایک ایسا بچہ ہے جس نے اپنی محرومیوں کو ہی اپنی طاقت بنایا ہے۔