1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:22
فلم دم مارودم۔نام کی تبدیلی کےلیےلھکنئومیں پٹیشن دائر
اے آر وائی - ممبئی : آسمان سے گرا کھجور سے اٹکا۔۔ بالی ووڈ فلم دم مارو دم کا دم بس ان نکلا کہ تب نکلا۔۔ فلم پر پابندی کا کیس ختم ہوا تو نام پر تان ٹوٹی۔ دیپیکا پڈکون نے فلم دم مارو دم میں آئٹم سونگ سے شہرت تو حاصل کرلی لیکن فلم پروڈیوسر کی جان حلق میں آگئی جب ان کی فلم پر پابندی لگانے کے لئے گوا کی خواتین اور وکیل اکٹھے ہوگئے۔ بڑی مشکل سے ممبئی ہائی کورٹ نے فلم ریلیز کرنے کی اجازت دی جس پر فلم ڈائریکٹر روہن نے دیپیکا کے چھیتھڑوں جیسا اسکرٹ سلمان خان کی این جی او میں نیلامی کے لئے پیش کردیا۔ لیکن بات اس پر بھی نہ بنی اور ایک اور مصیبت گلے پڑ گئی۔
بھارت کی اینٹی ناکوٹک فورس نے فلم کا نام تبدیل کرنے کے لئے لکھنئو میں پٹیشن دائر کردی کہ اس نام سے منشیات کو فروغ مل رہا ہے۔ اب فلم ڈائریکٹر روہن اس پریشانی میں ہیں کہ نام تبدیل کردیا تو ان کا کیا بنے گا۔