تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:23

گلوکارعلی ظفرباربی ڈول کترینہ کیف کواداکاری سےمتاثرکرگئے

اے آر وائی - ممبئی: پاکستانی پرنس آف پوپ علی ظفر بالی ووڈ فلم میرے برادر کی دلہن میں بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کو اپنی اداکاری سے متاثر کر گئے۔ کترینہ نے علی ظفر سے وعدہ کرلیا کہ اگر فلم کامیاب ہوئی تو علی ظفر کی ویڈیو میں پرفارم کریں گی۔



میرے برادر کی دلہن گلوکار علی ظفر کی دوسری بالی ووڈ فلم ہے۔ اس کی کہانی میں ایک لڑکا اپنے ہی بھائی کی منگیتر کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ اور جب ایسا ہو تو تنازعات کا پیدا ہونا قدرتی سی بات ہے۔یش راج کے بینر تلے بننے والی اس مزاحیہ میوزیکل کامیڈی فلم کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر ہیں۔فلم میں کترینہ کیف، عمران خان اور علی ظفر لیڈنگ رول ادا کررہے ہیں۔



فلم بننے سے پہلے علی ظفر کو پہچاننے تک سے انکاری کیٹ بے بی فلم کی شوٹنگ کے بعد علی ظفر سے خاصی متاثر نظر آرہی ہیں۔دوسری طرف علی ظفر نے بھی کترینہ کیف کو متاثر کرنے کے لئے کئی جتن کئے۔ پہلے میوزک اور اداکاری سے مرعوب کرنے کی کوشش کی اب علی ظفر نے کترینہ کو تصویر میں ڈھالنے کا فیصلہ کرلیا۔ کیٹ کا دل جیتنے کے لئے علی ظفر اداکاری اور گلوکاری کے بعد کترینہ کےگٹار ٹیچر تک بن گئے لیکن وہ ہیں کہ سلمان کو ہی دوست مانتی ہیں ۔لیکن اب کی بار علی ظفر نے کترینہ کو دوست بنانے کے لئے اپنی مصورانہ صلاحیتوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور کترینہ کیف کی پینٹنگ بنائیں گے جس کے لئے کترینہ بھی راضی نظر آتی ہیں ۔



فلم میرے برادر کی دلہن کی کامیابی کی شرط پر کتریہ کیف کو اپنے گانے کی ویڈیو میں کام کرنےپر آمادہ کرلیا ہے۔اب علی ظفر شدت سے فلم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔فلم میں کترینہ کیف کا تاج محل میں گانا شوٹ کروانے کا خواب بھی پورا ہوگیا جس کے لئے کترینہ کیف آگرہ میں موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.