تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:24

وینا ملک کی ممبئی میں بھارتی ڈیزائنر کے لیے فوٹو شوٹ

اے آر وائی - ممبئی : بگ باس سے شہرت پانے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ممبئی میں عروسی ملبوسات کے لیے ایک فوٹو شوٹ ریکارڈ کرادیا۔ وینا ملک ان دنوں بھارت کے شہر ممبئی میں ہیں اور کافی مصروف ہیں۔ وینا نے بھارت کے جانے مانے ڈیزائنر ریاض گنجی کے عروسی ملبوسات کی شوٹ کراکے بہت پذیرائی سمیٹی۔



وینا کے بارے میں ڈیزائینر ریاض گنجی کا کہنا تھا کہ وینا ایک انتہائی خوبصورت اور دلکش خاتون ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وینا ایک گڑیا کی طرح ہیں جن پر ہر طرح کا لباس جچتا ہے،اورسارا بھارت ان سے پیار کرتا ہے ۔وینا ملک نے رٰیاض گنجی کے ملبوسات کے ڈیزائنز کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہت مختلف اور جاذبِ نظر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.