تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:24

ممبئی: فلم راگنی ایم ایم ایس کا میوزک لانچ کر دیا گیا

اے آر وائی - ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں ایکتا کپور کی آنے والی فلم راگنی ایم ایم ایس کا میوزک لانچ کر دیا گیا۔ جوآئندہ ماہ دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔ لانچ کے موقع پر ایکتا کپور، ان کے والد جیتندرا، راج کمار یادیو اور بالی ووڈ کی دیگر شخصیات موجود تھیں۔ فلم کی پروڈیوسر ایکتا کپور کا کہنا تھا کہ راگنی ایم ایم ایس کا میوزک کانوں میں رس گھولنے اور دل کو دل لبھا دینے والا ہے۔



خصوصا فلم کا ایک گانا اتنے قریب آؤ ان کے دل سے بہت قریب ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے جو چھٹیاں منانے ایک گھر میں آتا ہے۔ مگر وہ اس حقیقت سے ناآشنا ہوتا ہے کہ گھر میں کیمرے لگے ہوئے ہیں جو ان کی ہر حرکت کو محفوظ کر رہے ہیں۔ فلم ممبئی میں ہوئے حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.