تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:24

زرین خان ہیں سلمان خان پر فدا

اے آر وائی - ممبئی: کون کہتا ہے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بھول جاتے ہیں اپنے پرانے دوستوں کو۔ اپنی فلم ویر میں زرین خان کو لانچ کرنے والے سلمان قدم قدم پر کررہے ہیں ان کی رہنمائی۔ سلمان خان پوری طرح سے زرین خان کی مدد کر رہے ہیں ان کا فلمی کا کرئیر بنانے میں۔ پھر چاہے ہو ایکٹنگ ٹپس ہوں یا انڈسٹری کے نامور لوگوں کے ساتھ روابط بڑھانا۔ سلمان ہر جگہ زرین خان کے گوڈ فادر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔



زرین خان نے سلمان خان کی آنے والی فلم ریڈی کے لیے ایک آئٹم نمبر ریکارڈ کرایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ سلمان کے قریبی دوست ساجد نڈیاوالا کی فلم ہاؤس فل ٹو میں لیڈ رول ادا کر رہی ہیں۔ زرین خان ہر کسی سے یہ کہہ رہی ہیں کہ اگر سلمان خان نہ ہوتے تو نہ جانے ان کا کیا ہوتا۔ واقعے دوستی نبھانا خاص کر لڑکیوں کے ساتھ کوئی سلمان خان سے سیکھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.