1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25
سونا کشی اور کترینہ کے درمیان جنگ جاری
اے آر وائی - ممبی : بالی ووڈ بیوٹی کوئن کترینہ کیف اور دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہا کے دریمان ابھی جنگ جاری ہے۔ پتہ چلا ہے کہ سوناکشی سنہا نے کترینہ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا مگر کترینہ کسی بھی طرح سے موڈ میں نہیں ہیں کہ وہ سوناکشی کے ساتھ اپنے معاملات طے کر لیں۔ ہوا یوں کہ دبنگ گرل نے کترینہ کو ایس ایم ایس کی کہ وہ تمام اختلافات بھول کر پھر سے دوست بن سکتے ہیں۔ مگر کترینہ کیف نے اس بات کو اہمیت نہ دی اور سوناکشی کے مسیج کا جواب تک نہیں دیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق دبنگ گرل نے کترینہ کیف، کرینہ کپور، ایشوریا رائے اور پرینکا چوپڑا کو پاپولیرٹی پول میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔