تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25

ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کی چوتھی سالگرہ

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ کی ملکہ حسن ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن آج اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ منا رہے ہیں ۔ ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے جن کی شادی کے وقت کے یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ ان کی شادی جلد ہی ناکام ہوجائے گی آج چار سال بعد بھی کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں ۔ شادی کی سالگرہ میں انھوں نے اپنے دوستوں کو مدعو کیا ہے جن میں پریتی زنٹا اور سونالی باندرے بھی شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جوڑا شادی کے بعد جس فلم میں ایک ساتھ منظر عام پر آیا ناکام ہوا ہے جبکہ ایک بھارتی میگزین سروے میں ایشوریا رائے کی جوڑی کو عوام نے ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.