1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25
درشیل بالی ووڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے چائلڈاسٹار
اے آر وائی - ممبئی : فلم تارے زمین میں اداکاری کے جوہر دکھانےو الا درشیل سفاری بالی ووڈ کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والاچائلڈ اسٹار بن گیا۔
بم بم بولے کرتے کرتے درشیل سفاری بھی سپر اسٹار بن گئے جن کی بہترین اداکاری نے فلم تارے زمین پر میں چاند چاند لگا دیئے۔ اب درشیل سفاری نے ایک فلم اسی لاکھ سےا یک کروڑ تک کا معاہدہ لے کر اپنا نام بالی ووڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے چائلڈ میں شامل کرلیاہے۔ چودہ سالہ درشیل کا کہنا ہے کہ انہیں جتنے بھی پیسے ملتے ہیں وہ اپنے والدین کو دے دیتے ہیں۔ درشیل نے حال ہی میں بننے والی فلم زوکومون میں سپر چائلڈ کاکردار اداکیاہے۔