تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25

علی ظفرکی اداکاری بالی ووڈڈائریکٹریش راج چوپڑا کو بھی بھاگئی

اے آر وائی - ممبئی : گلوکار و اداکار علی ظفر کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاھی میں علی ظفر کی اداکاری سے بالی ووڈ ڈائریکٹر یش راج چوپڑا متاثر ہوگئے اپنی کومیوزیکل فلم لو کا تھااینڈ میں کاسٹ کرلیا۔



اداکاری کے میدان میں فلم تیرے بن لادن میں علی ظفر کی پہلی بار میں ہی دھماکے دار انٹر ی کے بعد اب بالی ووڈمیں ان کے لئے راستے کھل گئے ہیں اور تیرے بن لادن کے بعد ان کی گلوکاری اور اداکاری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علی ظفر کو اب یش راج کی ایک اور فلم لو کا تھا اینڈ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس میں وہ ایک راک اسٹار کاکردار ادا کریں گے جو ایک لاکھ کے مجمع میں اپنی آواز کے جادو سے سب کو حیران کردیتا ہے ۔اس فلم میں علی ظفر لیڈنگ رول اداکررہے ہیں وہ بھی مزاحیہ انداز میں۔فلم کے آخر میں علی ظفر ایک اسٹیج پر بھی گانا گائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.