1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25
آئٹم فیورکاچسکا رانی مکھرجی نےبھی آئٹم نمبرکرنےکی حامی بھرلی
اے آر وائی - ممبئی : دیپیکا ، ملائیکہ اور کترینہ کیف کو دیکھ کر رانی مکھرجی کا بھی دل مچلا اور فلم ہائوس فل ٹو میں آئٹم نمبر کرنے کی حامی بھرلی ۔
سیدھی سادی سی رانی مکھرجی بھی اب بالی ووڈ کے آئٹم فیور سے محفوظ نہ رہ سکیں اور اپنے فلمی کیریئر میں پہلی بار آئٹم نمبر کریں گی۔رانی کا کہنا ہے کہ آئٹم نمبر میں بھی نمبر ون بننے کی دوڑ شروع ہوگئی ہے تو وہ کیوں فلم میں آئٹم سونگ کے چسکے سے محفوظ رہیں۔۔اس لئے رانی نے بھی ساری بندشیں توڑ کر فلم ہائوس فل ٹو میں ڈانس کا فیصلہ کیا ۔مقصد ڈوبتے فلمی کیریئر کے لئے سہارا ڈھونڈنا ہے۔