1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:27
بالی ووڈ ہیروز عمرانٴخان اور رنبیر ایک بار پھر آمنے سامنے
اے آر وائی - ممبئی : عمران خان اور رنبیر کپور کے درمیان لفظوں کی جنگ مشکل سے ہی تھمی تھی ۔ مگر لگتا ہے بالی ووڈ کے دونوں ستاروں کو یہ جنگ بندی راس نہیں۔
خبر یہ ہے کہ عمران خان کی میرے برادر کی دلہن اور رنبیر کپور کی راک اسٹار کی ریلیز ہو نے کی تاریخ ایک ہی ہے یعنی رواں سال نو ستمبر ، اس سے پہلے رنبیر کپور کی راک اسٹار اس سال جولائی میں ریلیز کی جانی تھی۔ مگر فلم کے میوزک ڈائریکٹر نے موسیقی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے تاریخ میں توسیع کرا دی۔
سننے میں آ رہا ہے کہ میرے برادر کی دلہن اور راک اسٹار، دونوں فلموں کی موسیقی دل لبھا دینے والی ہے۔ مگرزیادہ تشویش اس بات کی ہے کہ دونوں فلموں کا میوزک زیادہ ہٹ ہوتا ہے یا پھر عمران اور رنبیر کی لفظوں کی جنگ۔