تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:29

فلم دم مارو دم کو ایک کے بعد ایک قانونی مشکلات

اے آر وائی - ممبئی : فلم دم مارو دم کا دم نکالنے کے لئے ایک کے بعد ایک قانونی مشکلات سامنے آرہی ہیں، گوا کی خواتین اور رپورٹرز سے جان چھڑائی تو ایئرہوسٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے کیس دائر کردیا۔



آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا، فلم دم مارو دم ایک کے بعد ایک نئی مشکل سے دوچار ہے۔ پہلے پہل تو گوا کی خواتین اور صحافیوں نے گوا کو بدنام کرنے کا الزام لگایا پھر اینٹی نارکوٹک نے فلم کے نام پر منشیات کے پھیلائو کا الزام لگا کر نام ہی تبدیل کرنے کی اپیل داخل کروادی،بڑی مشکل سے ان کیسز سے جان چھوٹی تو اب ایک ایئر ہوسٹس ٹریننگ کمپنی نے فلم کی ریلیز کے خلاف درخواست جمع کروادی کہ فلم میں بپاشا باسو کو ایئر ہوسٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے ٹریننگ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس سے ان کے ادارے کی ساکھ اچھی ہونے کے بجائے خراب ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.