تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:29

لنزے لوہان چوری کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونگی

اے آر وائی - لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکارہ لنزے لوہان نیکلس چوری کے مقدمے میں آج لاس انجیلس کی عدالت میں پیش ہوں گی۔ لنزے لوہان پر ڈھائی ہزار ڈالر کا نیکلس چوری کرنے کا الزام ہے۔



لاس انجیلس میں عدالتی کارروائی کے دوران لنزے لوہان کے خلاف پیش کی گئی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ جج نے کورٹ روم میں کیمرے لانے پرپابندی عائد کر رکھی ہے۔ لنزے لوہان کا کیریئر مختلف الزامات اور تنازعات کا شکار رہا ہے۔ منشیات کے استعمال پر اسے کئی بار مختصر مدت کیلئے جیل بھی جانا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.