1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:31
ملائیکا اروڑا دم مارو دم میں دپیکا کی پرفارمنس سے ناخوش
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈکی منی ملائیکہ اروڑا دم مارو میں دپیکا کی پرفارمنس سے خوش نظر نہیں آرہی ہیں۔ دپیکا پڈکون نے جب سے دم مارو دم میں زینت امان کے گانے کا ری میک بنایا ہے تب ہی بالی ووڈ کی کئی ہیروئنز ان سے ناراض نظر آتی ہیں۔
پہلے پہل تو بپاشا باسو ہی اس بات سے خوش نہیں تھیں کہ فلم دم مارو دم کی ہیروئن تو وہ ہیں لیکن چرچے دپیکا کے ہورہے ہیں ۔ دوسری طرف بالی ووڈ کی قدیم آئٹم گرلز بھی دپیکا کی شہرت سے خفا نظر آتی ہیں یہاں تک ملائیکہ اروڑ ا جنہیں یہ یقین تھا کہ بالی ووڈ میں منی سے زیادہ کوئی بدنام نہیں ہوسکتا انھوں نے بھی یہ بیان دے دیا کہ دم مارو دم میں دپیکا اتنی اچھی نہیں لگ رہیں جتنی زینت لگ رہی تھیں۔