1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:52
تشار کپور نے پریٹی زنٹا کے بارے میں بیان پرمعافی مانگ لی
اے آر وائی - ممبئی : فلم گول مال سے شہرت پانے والے تشار کپور اس وقت مشکل میں پڑ گئے جب انھوں نے پریٹی زینٹا کے بارے میں کہا کہ وہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ کاسمیٹک سرجری کرانے والی ایکٹر ہیں۔تاہم جلد ہی انھیں معافی مانگنی پڑی۔
اپنے بیان کی وضاحت کرنے ہوئے تشار کا کہنا تھا کہ انھوں نے پریٹی کے بارے میں یہ ریمارکس مزاحیہ انداز میں دیے تھے۔ اور ان کا مقصد پریٹی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔ تشار کا یہ بھی کہناہےکہ پریٹی زنٹا نے انھیں فون کر کے ان کے سے شکایت کی تھی۔